غیررجسٹرڈ وی پی این کیخلاف کارروائی

بندش/ بلاکنگ، غیررجسٹرڈ وی پی این کیخلاف کارروائی تیز

ویب ڈیسک: غیررجسٹرڈ وی پی این کیخلاف کارروائی تیز کر دی گئی ہے، اس دوران غیر رجسٹرڈ وی پی این کی بندش یا بلاکنگ کے حوالے سے کوششیں کی جا رہی ہیں۔
اس دوران انکشاف کیا گیا ہے کہ غیر رجسٹرڈ وی پی این کی بندش ملکی سالمیت کے لئے وقت کی اہم ضرورت ہے، کیونکہ دہشتگرد ان غیر رجسٹرڈ وی پی این کا استعمال کر کے اپنی شناخت چھپا لیتے ہیں۔
اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی اے کی جانب سے بے تحاشا غیر قانونی یو آر ایلز اور غیر اخلاقی مواد پھیلانے والی ویب سائٹس کو تصدیق کے بعد بلاک کیا جا رہا ہے، ان یو آر ایلز اور ویب سائٹس کی فرانزک کے بعد ہوشربا انکشافات سامنے آئے ہیں۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ دہشتگرد ان غیر قانونی وی پی این کے ذریعے پروپیگنڈہ اور جعلی معلومات کی تشہیر کر ر ہے ہیں، اس سلسلے میں متعدد اکاؤنٹس کی شناخت کر لی گئی ہے جن کی جانچ پڑتال کا عمل جاری ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ گمراہ کن مواد کا پھیلاؤ ان غیر رجسٹرڈ وی پی این کے ذریعے آسانی سے ممکن ہے، دہشت گرد اپنی شناخت چھپا کر دہشت گردانہ کاروائیاں کرتے ہیں.
ذرائع نے بتایا ہے کہ غیر مصدقہ وی پی این کے استعمال سے دہشت گرد بھر پور فائدہ اٹھا رہے ہیں جسکا فوری تدارک ضروری ہے۔ غیررجسٹرڈ وی پی این کیخلاف کارروائی تیز کر دی گئی ہے، اس دوران غیر رجسٹرڈ وی پی این کی بندش یا بلاکنگ کے حوالے سے کوششیں کی جا رہی ہیں۔

مزید پڑھیں:  5 ہزار کارکن لاپتہ،ڈیٹا اکٹھا کر رہے ہیں: بیرسٹر گوہر کا دعویٰ