ویب ڈیسک: انسداد دہشتگردی عدالت نے ہنگامہ آرائی اور توڑ پھوڑ کے کیس میں پی ٹی آئی رہنماء اور سابق وفاقی وزیر اعظم سواتی کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع کردی۔
راولپنڈی کی انسداد دہشتگردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے کیس کی سماعت کی، اعظم سواتی کو عدالت کے روبرو پیش کیا گیا،دوران سماعت پولیس کی جانب سے ملزم اعظم سواتی کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی۔
عدالت نے پولیس کی استدعا منظور کرلی اور پی ٹی آئی رہنما کے جسمانی ریمانڈ میں 7 روز کی توسیع کرتے ہوئے ملزم کو 21 نومبر کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔
واضح رہے کہ پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی کے خلاف تھانہ ٹیکسلا میں توڑ پھوڑ، ہنگامہ آرائی اور دہشتگردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج ہے، اعظم سواتی کو تھانہ ٹیکسلا پولیس نے 5 نومبر کو گرفتار کیا تھا۔
Load/Hide Comments