ویب ڈیسک: آسٹریلیا نے تین میچز کی سیریز کے پہلے ٹی20 میچ میں پاکستان کو 29 رنز سے شکست دیکر 1-0کی برتری حاصل کرلی۔
گابا کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلے جارہے میچ میں پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے آسٹریلیا نے بارش سے متاثرہ 7اوورز کے میچ میں پاکستان کیخلاف 4وکٹوں کے نقصان پر 93رنز بنائے۔
کینگروز نے ابتدا سے ہی جارحانہ انداز اپنایا ،جیک فریزر میک گرک 9 اور میٹ شارٹ 7 رنز کے مہمان ثابت ہوئے۔ تاہم گلین میکسویل نے 19 گیندوں پر 5 چوکوں اور 3 چھکوں کی مدد سے 43 رنز کی اننگز کھیلی۔
دیگر کھلاڑیوں میں ٹم ڈیوڈ 10 بناکر آٹ ہوئے تاہم مارکس اسٹونیس21 رنز بناکر نمایاں رہے۔
پاکستان کی جانب سے عباس آفریدی نے 2 جبکہ نسیم شاہ اور حارث رف نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
ہدف کے تعاقب میں قومی ٹیم مقررہ 7 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 64 رنز بناسکی، پاکستانی اوپنر صاحبزادہ فرحان 8، عثمان خان 4، بابراعظم 3، آغا سلمان 4 جبکہ کپتان محمد رضوان اور عرفان خان نیاری صفر پر پویلین لوٹ گئے۔
پاکستان کی جانب سے حسیب اللہ خان 12، شاہین آفریدی 11 جبکہ عباس آفریدی نے 20 رنز کی مزاحمتی اننگز کھیلی۔
آسٹریلیا کی جانب سے زیویئر بارٹلیٹ اور نتھین ایلس نے 3، 3 جبکہ اسپینسر جانسن اور ایڈم زمپا نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
قبل ازیں برسبین میں شیڈول سیریز کا پہلا ٹی20 میچ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ایک بجے شروع ہونا تھا تاہم بارش کی وجہ سے ٹاس تاخیر کا شکار رہا۔ یاد رہے گزشتہ روز محکمہ موسمیات نے بارش اور طوفانی ہواؤں کی پیشگوئی کی تھی۔
دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹی20 مقابلہ 7، 7 اوورز تک محدود رہا، جبکہ پاور پلے 2 اوورز پر مشتمل تھا، اسی طرح ایک بالر زیادہ سے زیادہ 2 اوورز کروا سکا۔
Load/Hide Comments