جنرل سیکرٹری صوفی حمید جاں بحق

باجوڑ میں فائرنگ ،جماعت اسلامی کے جنرل سیکرٹری صوفی حمید جاں بحق

ویب ڈیسک: باجوڑ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جماعت اسلامی کے ضلعی جنرل سیکرٹری صوفی حمید جاں بحق ہو گئے ۔
پولیس ذرائع کے مطابق واقعہ باجوڑ کے علاقہ عنایت کلے میں پیش آیا جہاں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے جماعت باجوڑ کے جنرل سیکرٹری صوفی حمید کو موت کے گھاٹ اتاردیا ۔
صوفی حمید جاپنے گھر جارہے تھے کہ نامعلوم افراد نے فائرنگ کا نشانہ بنایا ،ملزمان فائرنگ کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ۔
پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ کر ملزمان کی گرفتاری کیلئے کوششیں شروع کردیں۔

مزید پڑھیں:  پانی کی کمی دنیا کا بڑا مسئلہ،اہم اقدامات ناگزیر ہیں: وزیراعظم