پولیس سٹیشن پر دستی بم حملہ

کوہاٹ میں پولیس سٹیشن پر دستی بم حملہ ،3اہلکار زخمی

ویب ڈیسک: کوہاٹ میں پولیس سٹیشن پر دستی بم حملہ کیا گیاجس کے نتیجے میں 3پولیس اہلکار زخمی ہو گئے ۔
ذرائع کے مطابق ڈی پی او کوہاٹ محمد عمر علاقے میں معمول کے گشت پر تھے کہ انہیں اچانک تھانے پر حملے کی اطلاع ملی، حملے کے وقت وہ آپریشن کو خود لیڈ کررہے تھے پولیس کی بھاری نفری بھی ہمراہ تھی ۔
اطلاع پر ڈی پی او کوہاٹ محمد عمر خان فوری طور پر تھانے پہنچ گئے ڈی پی او نے ہسپتال کا بھی دورہ کرکے پولیس جوانوں کی عیادت کی ۔
واقعے کے بعد پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے جبکہ بم ڈسپوزل سکواڈ کو طلب کرلیا گیا ہے ۔
واقعے میں ملوث شرپسندوں کی تلاش کیلئے شہر کی ناکہ بندی کرکے چیکنگ کا عمل بڑھا دیا گیا ہے ۔

مزید پڑھیں:  دہشت گردی کے خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے، وزیراعظم