اراکین پنجاب اسمبلی پشاور طلب

عمران خان کی احتجاج کی کال ،پی ٹی آئی کے اراکین پنجاب اسمبلی پشاور طلب

ویب ڈیسک: بانی پی ٹی آئی عمران خان کی جانب سے احتجاج کی کال پر پاکستان تحریک انصاف نے اپنے اراکین پنجاب اسمبلی کو کل پشاور طلب کر لیا ہے ۔
ذرائع کے مطابق پی ی آئی اپنے ارکان پنجاب اسمبلی کو 24نومبر کے احتجاج کے حوالے سے مشاورت کے لئے طلب کرلیا ہے جہاں بشریٰ بی بی بانی پی ٹی آئی عمران خان کا اہم پیغام ارکان اسمبلی کو پہنچائیں گی ۔
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور بھی اراکین پنجاب اسمبلی کے ساتھ احتجاج کے حوالے سے تفصیلی مشاورت کریں گے ۔
دوسری جانب وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب سے ملاقات کرکے احتجاج کی کال پر تبادلہ خیال کیا۔
علی امین گنڈاپور اور عمر ایوب کی ملاقات میں صوبائی وزرا اور وکلا بھی موجود تھے، دونوں رہنماؤں نے زیادہ سے زیادہ کارکنوں کو اسلام آباد لانے کا فیصلہ کیا اور مرکزی و صوبائی قیادت کو اہم ذمہ داریاں سونپنے پر غور کیا۔

مزید پڑھیں:  کارکنوں کی ہلاکت کا کیس اقوام متحدہ لے کر جائینگے، عمران خان کی ٹویٹ