وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا افسوس

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا شمالی وزیرستان دھماکے میں اموات پر افسوس کا اظہار

ویب ڈیسک: وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے شمالی وزیرستان میں دھماکے میں ہونے والی اموات پر افسوس کا اظہار کیا ہے ۔
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے اپنے تعزیتی بیان میں واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے متاثرہ خاندان سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ۔
علی امین گنڈاپور نے جاں بحق افراد کی مغفرت اور پسماندگان کے لیے صبر جمیل کی دعا کرتے ہوئے زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔
اپنے بیان میں وزیراعلیٰ نے پولیس حکام کو واقعے وجوہات کا تعین کرکے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کردی ۔
واضح رہے کہ شمالی وزیرستان کے گاؤں تپی داور میں دھماکے کے نتیجے میں پانچ افراد جاںبحق جبکہ متعدد زخمی ہوئے تھے ۔

مزید پڑھیں:  پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے کی سمری وزیر اعظم کو ارسال