ویب ڈیسک: نوشہرہ میں ٹریکٹر ٹرالی الٹنے سے دینی مدرسے کے 16طلبہ زخمی ہو گئے ۔
افسوسناک حادثہ نوشہرہ کے علاقہ نواں کلی میں پیش آیا جہاں مدرسہ کے لئے ٹریکٹر ٹرالی میں لکڑیاں لاد کر لائی جارہی تھیں کہ ٹریکٹر ٹرالی بے قابو ہوکر الٹ گئی۔
زخمیوں کو فوری طورپر ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ایک طالب علم کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے ۔
ذرائع کے مطابق ٹریکٹر ٹرالی موڑ کاٹتے ہوئے ڈرائیور سے بے قابو ہو گئی ۔
Load/Hide Comments