پی ٹی آئی نے قانون ہاتھ میں لیا

پی ٹی آئی نے قانون ہاتھ میں لیا تو گرفتاریاں ہوں گی، مریم نواز

ویب ڈیسک: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کا کام ہی صرف احتجاج کرنا ہے، اگر قانون ہاتھ میں لیا تو گرفتاریاں تو ہوں گی۔
لندن میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا تھا کہ آئے روز احتجاج کرنا پی ٹی آئی کا وطیرہ بن چکا ہے ۔
انہوں نے واضح کیا کہ اگر پی ٹی آئی کی جانب سے قانون ہاتھ میں لینے کی کوشش کی گئی تو گرفتاریاں ہوگی ۔
وزیردفاع خواجہ آصف کے ساتھ بدسلوکی سے متعلق مریم نواز کا کہنا تھا کہ خواجہ آصف کو دھمکیاں دینے والوں پر افسوس ہی کیا جا سکتا ہے۔

مزید پڑھیں:  پی ٹی آئی والوں نے عمران خان کو اقتدار کیلئے تنہا چھوڑ دیا، گورنر فیصل کریم