ویب ڈیسک: خیبرپختونخوا حکومت نے سرکاری ریسٹ ہاؤسز کی نجی تحویل میں دینے کے فیصلے پر یوٹرن لیتے ہوئے تمام سرکاری ریسٹ ہاؤسز متعلقہ محکموں کو واپس کرنے کی منظوری دیدی۔
صوبہ کی آمدن میں اضافہ کیلئے بانی پی ٹی آئی کی جانب سے سیاحتی مقامات پر وزیر اعلیٰ ہاؤس اور گورنر ہاؤسز سمیت سرکاری ریسٹ ہاؤسز کو ٹھیکہ پر دینے کی ہدایت کی گئی تھی۔ اس حوالے سے صوبائی حکومت نے تمام سرکاری ریسٹ ہاؤسز کو آؤٹ سورس کرنے کی منظوری بھی دی تھی۔
رکن اسمبلی ریحانہ اسمبلی کے سوال پر صوبائی حکومت کی جانب سے اسمبلی میں تحریری دستاویز پیش کی گئی، جس میں 169 ریسٹ ہاؤسز ٹھیکہ پر نجی تحویل میں دیئے کے حوالے سے تفصیلات درج تھیں۔ دستاویز میں بتایا گیا ہے کہ 59 ریسٹ ہاؤسز متعلقہ محکموں کو واپس کر دیئے گئے ہیں.
محکمہ سیاحت نے باقی 110 میں سے صرف 17 ریسٹ ہاؤسز نجی شعبہ کو 15 سال کی مدت کیلئے لیز پر دیئے ہیں۔ یاد رہے کہ خیبرپختونخوا حکومت نے سرکاری ریسٹ ہاؤسز کی نجی تحویل میں دینے کے فیصلے پر یوٹرن لیتے ہوئے تمام سرکاری ریسٹ ہاؤسز متعلقہ محکموں کو واپس کرنے کی منظوری دیدی۔
Load/Hide Comments