ویب ڈیسک: غزہ اور لبنان کے بعد اسرائیل کا دمشق پر فضائی حملہ، اس حملہ میں 15افراد شہید جبکہ 16زخمی ہو گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق اسرائیل کے شام کے دارالحکومت دمشق کے نواحی علاقوں میں متعدد رہائشی عمارتوں پر فضائی حملوں کے نتیجہ میں خواتین اور بچوں سمیت 15 افراد شہید اور 16زخمی ہو گئے۔ غیر ملکی ذرائع کے مطابق شام کے فوجی ذرائع نے اس پیش رفت کی تصدیق کی ہے، اس حوالے سے ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ عمارتیں دارالحکومت کے مغرب میں مزہ اور قدسیہ کے مضافات میں واقع ہیں۔
ذرائع کے مطابق دوپہر 3 بج کر 20 منٹ پر اسرائیلی فوج نے مقبوضہ شامی گولان کی سمت سے فضائی جارحیت کی، اور دارالحکومت دمشق کے محلے مزہ اور قدسیہ کے علاقے میں متعدد رہائشی عمارتوں کو نشانہ بنایا۔ حملوں کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت 15 افراد شہید اور 16 زخمی ہو گئے۔ یاد رہے کہ غزہ اور لبنان کے بعد اسرائیل کا دمشق پر فضائی حملہ ان کے عزائم ظاہر کرتا ہے۔
غیر ملکی میڈیا ذرائع نے مزید کہا کہ جارحیت کی وجہ سے نجی املاک اور قریبی عمارتوں کو بھی بھاری نقصان پہنچا۔ دوسری جانب صہیونی فوج کے غزہ میں مظالم جاری ہیں، الجزیرہ کی رپورٹ میں وزارت صحت کے حوالے سے بتایا گیا کہ گزشتہ 24گھنٹے میں اسرائیلی فورسز نے غزہ پٹی میں 3 حملے کئے۔
Load/Hide Comments