ویب ڈیسک: 9مئی مقدمات میں پی ٹی آئی رہنماوں کیخلاف کارروائی 21نومبر تک ملتوی کر دی گئی۔ انسداد دہشتگردی عدالت نے پی ٹی آئی رہنماوں شاہ محمود قریشی، ڈاکٹر یاسمین راشد اور عمر سرفراز چیمہ سمیت دیگر ملزمان کیخلاف 9 مئی مقدمات کی کارروائی 21 نومبر تک ملتوی کردی۔
لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت کے جج منظر علی گل نے کوٹ لکھپت جیل میں جناح ہاوس کے قریب پولیس کی گاڑیاں جلانے کے 4 مقدمات کی سماعت کی، مقدمات میں نامزد عالیہ حمزہ، صنم جاوید، خدیجہ شاہ اور روبینہ جمیل سمیت دیگر جیل میں پیش ہوئیں۔
گرفتار پی ٹی آئی رہنماوں شاہ محمود قریشی، ڈاکٹر یاسمین راشد اور عمر سرفراز چیمہ سمیت دیگر زیر ملزمان کی جیل میں حاضری مکمل کی گئی۔ عدالت نے تمام مئی مقدمات میں تحریک انصاف کے رہنماوں کیخلاف کارروائی کے دوران جیل ٹرائل 21 نومبر تک ملتوی کر دی۔ آئندہ سماعت پر مقدمات میں نئے ملزمان کو سپلیمنٹری چالان کی نقول تقسیم کی جائیں گی۔
Load/Hide Comments