پرویزخٹک کے حمایت یافتہ امیدوار

نوشہرہ انتخابات، پرویزخٹک کے حمایت یافتہ امیدوار کو شکست، غیر حتمی نتائج

ویب ڈیسک: نوشہرہ میں کنٹونمنٹ بورڈ کے وارڈ نمبر 3 کے ضمنی الیکشن کے غیر حتمی و غیرسرکاری نتائج کا سلسلہ شروع ہو گیا، جس کے مطابق پرویزخٹک کے حمایت یافتہ امیدوار کو شکست جبکہ پی ٹی آئی اور جماعت اسلامی کے حمایت یافتہ امیدوار فائق خان کامیاب قرار پائے۔
ضمنی بلدیاتی انتخابات میں پی ٹی آئی اور جماعت اسلامی کے حمایت یافتہ امیدوار فائق خان نے کنٹونمنٹ بورڈ وارڈ نمبر 3 ضمنی انتخاب میں 708 ووٹ لیکر کامیابی اپنے نام کی۔ اس جگہ دوسرے نمبر پر آنے والے امیدوار رمیض خان ہیں جو پرویز خٹک اور دوسری پارٹیوں کے حمایت یافتہ امیدوار تھے، انہوں نے 456ووٹ حاصل کئے۔
بارہ خیل کے جنرل کونسلر کے ضمنی الیکشن میں بھی غیر سرکاری و غیر حتمی نتیجہ جاری کر دیا گیا ہے ، جس کے مطابق آیاز خان کامیاب قرار پائے ہیں جنہوں نے 1019 ووٹ حاصل کئے، جبکہ دوسرے نمبر پر آنے والے امیدوار کامران خان ہیں، جنہوں نے 665 ووٹ حاصل کئے۔
ضلع نوشہرہ میں ہونے والے ضمنی بلدیاتی انتخابات کیلے پولنگ کا عمل نہایت ہی پر امن طریقے سے احتیتام پزیر ہوا۔ ساری رات دونوں کامیاب امیدواروں کے حجروں میں جشن کا سماں رہا۔ یاد رہے کہ وارڈ نمبر 3 کے ضمنی الیکشن کے غیر حتمی و غیرسرکاری نتائج کا سلسلہ شروع ہو گیا، جس کے مطابق پرویزخٹک کے حمایت یافتہ امیدوار کو شکست کا سامنا رہا.

مزید پڑھیں:  وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کااسلام آبادمیں بےگناہ پختونوں کی گرفتاریوں پروزیراعظم کوخط