علاقائی سلامتی پاکستان اور امریکا

علاقائی سلامتی پاکستان اور امریکا کا مشترکہ مسئلہ ہے، پٹیل

ویب ڈیسک: امریکی محکمہ خارجہ کے نائب ترجمان ویدانت پٹیل نے پریس بریفنگ کے دوران کوئٹہ دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے علاقائی سلامتی پاکستان اور امریکا کا مشترکہ مسئلہ ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکا کی جانب سے پاکستان میں ہونے والے حالیہ دہشتگردی واقعات کی شدید الفاظ میں مذمت کی جاتی ہے۔
نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نے کہا کہ امریکا دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا ہے، اور آئندہ بھی کھڑا رہے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ علاقائی سلامتی پاکستان اور امریکا کا مشترکہ مسئلہ ہے، انہوں نے اس موقع پر مزید کہا کہ کوئٹہ ریلوے سٹیشن پر حملے کی بھرپور مذمت کرتے ہیں۔
ویدانت پٹیل کا کہنا تھا کہ لوگوں کو آپس میں جوڑے رکھنے کو واحد ذریعہ کھیل ہیں، امریکا نے ہمیشہ کھیلوں کی سفارتکاری کو ترجیح دی ہے۔ دیگر ممالک بھی کھیلوں کو بنیاد بنا کر دوسروں سے تعلقات بہتر بنا سکتے ہیں۔

مزید پڑھیں:  چیمپئنزٹرافی پر ڈیڈلاک برقرار ،اجلاس بے نتیجہ ختم