ویب ڈیسک: ضلع مردان میں زبانی تکرار خونریزی مِں تبدیل ہو گئی، اس دوران چاقو کے وار سے 3طلبہ زخمی ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق مردان کی لیبر کالونی کے سکول ورکنگ فوکس میں طلباء کے درمیان زبانی تکر پر لڑائی ہوئی، ساتویں جماعت کے طلباء کی زبانی تکرار خونریزی تک جا پہنچی ، لڑائی کے دوران چاقو کے وار سے 3طلبہ زخمی ہو گئے۔
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ گذشتہ روز طلباء میں چھٹی کے بعد تکرار ہوئی تھی، جس پر آج صبح ایان نے چاوق کے پے در پے وار کر کے تین طلبہ فہد، منیب اور حذیفہ کو زخمی کر دیا۔
پولیس ذرائع کا اس حوالے سے مزید کہنا ہے کہ چاروں طلباء کے عمریں 15اور 16سال کے درمیان ہیں، پولیس نے ملزم ایان کو حراست میں لے لیا ہے۔ یاد رہے کہ ضلع مردان میں زبانی تکرار خونریزی مِں تبدیل ہو گئی، اس دوران چاقو کے وار سے 3طلبہ زخمی ہو گئے۔
Load/Hide Comments