پہلی بار 95ہزار کی حد عبور

سٹاک ایکسچینج میں تاریخ‌ رقم، پہلی بار 95ہزار کی حد عبور

ویب ڈیسک: کاروباری ہفتے کے آخری روز پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تاریخ‌تقم ہو گئی، کاروباری دن کے آغاز میں‌مثبت رجحان پایا جا رہا تھا تاہم بعدازاں تمام حدیں پار ہو گئیں، اس دوران 100 انڈیکس میں 796 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے انڈیکس پہلی بار 95ہزار کی حد عبور کر گیا.
کاروباری ہفتے کے آخری روز سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا آغاز مثبت انداز میں‌ہوا، 100 انڈیکس میں 796 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس کے ساتھ ہی 100 انڈیکس پہلی بار 95ہزار کی حد عبور کر کے 95 ہزار 275 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا، جبکہ انڈیکس کی نئی بلند ترین سطح 94ہزار بھی اسی ہفتے کراس ہوئی تھی۔
یاد رہے کہ گزشتہ کچھ عرصے سے پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت رجحان دیکھا جا رہا ہے، اس دوران 100 انڈیکس کئی بار نئی بلندی کو چھو چکا ہے۔ 95 ہزار کی حد اس کی اب تک کی سب سے بلند ترین سطح ہے۔

مزید پڑھیں:  راہداری ضمانت کے باوجود عمر ایوب کی گرفتاری توہین عدالت ہے، اسد قیصر