عمرایوب اور دیگر پارٹی رہنما فوری

عمرایوب اور دیگر پارٹی رہنما فوری احتجاج کے مخالف نکلے

ویب ڈیسک: بانی پی ٹی آئی عمران خان کے احتجاج کی کال پر پی ٹی آئی رہنماؤں کے اختلافات کی اندرونی کہانی کھل کر سامنے آ گئی، اس حوالے سے عمرایوب اور دیگر پارٹی رہنما فوری احتجاج کے مخالف نکلے، تاہم عمر ایوب کا پیغام ملنے کے باوجود بانی پی ٹی آئی نے احتجاج کی تاریخ دے دی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان کی جانب سے 24 نومبر کو دی گئی احتجاج کی کال پر پی ٹی آئی رہنماؤں کے اختلافات کھل کر سامنے آ گئے۔ عمر ایوب اور دیگر پارٹی رہنما فوری احتجاج کے مخالف تھے، تاہم عمر ایوب کا پیغام ملنے کے باوجود بانی پی ٹی آئی نے احتجاج کی تاریخ دے دی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی رہنما چاہتے تھے کہ تیاری کے بعد احتجاج کی تاریخ کا اعلان کیا جائے، اس سلسلے میں عمر ایوب اور دوسرے رہنما بانی پی ٹی آئی سے مل کر انہیں قائل کرنا چاہتے تھے، لیکن پولیس نے انہیں حراست میں لے لیا اور بانی پی ٹی آئی کی ان سے ملاقات نہ ہوسکی۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ ملاقات نہ ہونے کے باوجود عمر ایوب کا پیغام بانی پی ٹی آئی کو پہنچایا گیا لیکن وہ نہیں مانے، نو منتخب امریکی صدر ٹرمپ کے حوالے سے بانی پی ٹی آئی پرامید ہیں کہ وہ نیوٹرل رہیں گے۔ یاد رہے کہ دو روز قبل عمران خان کی جانب سے پی ٹی آئی کارکنان کو 24 نومبر کو اسلام آباد کیلئے مارچ کی کال دی گئی تھی۔

مزید پڑھیں:  توشہ خانہ 2کیس،بشریٰ بی بی کی ضمانت منسوخی کی درخواست سماعت کیلئے مقرر