غیرقانونی تارکین وطن ویزا ایمنسٹی سکیم

غیرقانونی تارکین وطن ویزا ایمنسٹی سکیم سے فائدہ اٹھائیں، دبئی امیگریشن

ویب ڈیسک: متحدہ عرب امارات کی ریاست دبئی کے حکام نے وارننگ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ غیرقانونی تارکین وطن ویزا ایمنسٹی سکیم سے فائدہ اُٹھائیں۔ اس میں ان کا فائدہ ہے۔
ڈائریکٹر دبئی امیگریشن لیفٹیننٹ کرنل سالم بن علی نے غیرقانونی تارکین وطن کے لیے پیغام جاری کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ آخری لمحات، آخری مہینے اور آخری ہفتے کا انتظار مت کریں، ویزا ایمنسٹی سکیم میں 31 دسمبر تک توسیع کی گئی ہے، غیر قانونی رہائش پذیر افراد فوری رابطہ کریں۔
لیفٹیننٹ کرنل سالم کا کہنا تھا کہ 31 دسمبر کے بعد تارکین وطن سے کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی، اگلے ماہ تعطیلات کی وجہ سے ائیر ٹکٹ بھی مہنگے ہو جائیں گے، انہوں نے ٹکٹ مہنگے ہونے کا خدشہ ظاہر کر دیا۔ یاد رہے متحدہ عرب امارات نے امیگریشن جرمانے معاف جبکہ ویزا ایمنسٹی سکیم یکم ستمبر سے شروع کی گئی تھی۔
ذرائع کے مطابق ویزا ایمنسٹی سکیم ایسے افراد کے لیے ہے، جو قانونی طور پر امارات میں داخل ہوئے لیکن انہوں نے مدت ختم ہونے کے بعد ویزا کی تجدید نہیں کروائی۔ اس دوران اماراتی حکام نے غیرقانونی رہائشیوں کو ویزا ایمنسٹی سکیم کے تحت پُرکشش آفر کی ہے کہ وہ اس سکیم سے فائدہ اٹھائیں۔
امیگریشن حکام کا کہنا تھا کہ اب نہ انہیں نئے اماراتی ویزا کی پابندی کا سامنا کرنا پڑے گا اور نہ ہی ان پر سفری پابندیاں عائدکی جائیں گی، وہ بغیر جرمانے کے اس سہولت سے فائدہ اٹھاتے ہوئے خود کو رجسٹر کرواسکتے ہیں۔ یاد رہے کہ دبئی کے حکام نے وارننگ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ غیرقانونی تارکین وطن ویزا ایمنسٹی سکیم سے فائدہ اُٹھائیں۔

مزید پڑھیں:  وزیراعظم کی مولانا فضل الرحمن کو تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی