جماعت اسلامی کا حمید صوفی

لوئردیر، جماعت اسلامی کا حمید صوفی کے قتل کیخلاف احتجاج کا اعلان

ویب ڈیسک: ضلع لوئردیر میں جماعت اسلامی کا حمید صوفی کے قتل کیخلاف احتجاج کا اعلان، ٹاگٹ کلبنگ کے خلاف بھی مہم شروع کرنے کا عندیہ دیدیا گیا۔
صوبائی امیر عنایت اللہ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ حمید صوفی کو باقاعدہ ٹارگٹ کر کے قتل کیا گیا، ان کی کسی قسم کی ذاتی دشمنی نہیں تھی۔ جماعت اسلامی ٹارگٹ کلنگ اور بھتہ خوری کے خلاف بھرپور احتجاجی تحریک شروع کرنی جا رہی ہے۔
عنایت اللہ کا کہنا تھا کہ بدامنی، دہشتگردی اور ٹارگٹ کلنگ کے خلاف سوشل ،الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا پر خصوصی مہم شروع کریں گے۔ پورے صوبے کو عسکریت پسندوں کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا ہے۔ حمید صوفی کے قاتلوں کو جلد از جلد گرفتار کیا جائے۔
صوبائی امیر کا کہنا تھا کہ ٹارگٹ کلنگ کے واقعات قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہیں۔ ضلع لوئردیر میں جماعت اسلامی کا حمید صوفی کے قتل کیخلاف احتجاج کا اعلان، ٹاگٹ کلبنگ کے خلاف مہم شروع کرنے کا عندیہ دیدیا گیا۔

مزید پڑھیں:  امریکہ نے 35 ایرانی کمپنیوں پر پابندی کا اعلان کر دیا