ویب ڈیسک: ضلع خیبر میں تاریخی باب خیبر پر گرفتار جماعت اسلامی رہنما کی رہائی کیلئے مظاہرہ کیا گیا، اس موقع پر پاک افغان شاہراہ کو ہر قسم ٹریفک کے لیے بند کیا گیا۔
پارٹی رہنماوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جماعت اسلامی کے رہنما خان ولی آفریدی کو ایف آئی آر درج کرنے پر گرفتار کیا گیا ہے، خان ولی آفریدی پر سیون اے ٹی اے و دیگر مقدمات درج ہیں۔
احتجاجی مظاہرے سے مشتاق احمد خان سمیت دیگر رہنماؤں نے بھی خطاب کیا، خان ولی آفریدی نے علاقے میں مظالم کے خلاف آواز اٹھائی، مشتاق احمد خان نے کہا کہ انہیں فوری رہا کردیا جائے۔
یاد رہے کہ ضلع خیبر میں تاریخی باب خیبر پر گرفتار جماعت اسلامی رہنما کی رہائی کیلئے مظاہرہ کیا گیا، اس موقع پر پاک افغان شاہراہ کو ہر قسم ٹریفک کے لیے بند کیا گیا۔
Load/Hide Comments