دھند کے باعث 11 پروازیں منسوخ

دھند کے باعث 11 پروازیں منسوخ، 53 تاخیر کا شکار

ویب ڈیسک: پنجاب میں سموگ اور شدید دھند کے باعث 11 پروازیں منسوخ جبکہ 53 تاخیر کا شکار ہیں جس کی وجہ سے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق صوبہ پنجاب میں شدید دھند کے باعث 11 پروازیں منسوخ کردی گئی ہیں جبکہ 3 پروازوں کو متبادل ایئر پورٹس پر اتارا گیا اور 53 پروازیں تاخیر کا شکار ہیں۔ ایسے میں مسافروں کو بھی تکلیف سے گزرنا پڑ رہا ہے۔
ایوی ایشن ذرائع کے مطابق کراچی سے فیصل آباد کیلئے پی کے 340، 341، لاہور سے کوئٹہ کی پی آئی اے کی پروازیں پی کے 322، 323 منسوخ کر دی گئیں۔ جدہ سے لاہور کیلئے غیر ملکی ایئر لائن کی پرواز ایس وی 739، مسقط سے سیالکوٹ کی پی آئی اے کی پروازیں پی کے 281،282 اور اسلام آباد سے گلگت کی 4 پروازیں پی کے 601، 602، 605، 606 منسوخ کر دی گئی ہیں۔
شیڈول کے مطابق دوحہ سے ملتان غیر ملکی ایئر لائن کی پرواز اسلام آباد اتاری گئی، اور موسم ٹھیک ہونے پر پرواز کو واپس ملتان لایا گیا جبکہ جدہ سے لاہور کی پرواز کو بھی اسلام آباد اتارا گیا، دمام سے سیالکوٹ کی پرواز کو لاہور ایئر پورٹ پر لینڈ کرایا گیا۔
شدید دھند کے باعث کوالالمپور کیلئے لاہور کی پرواز اور لاہور سے بینکاک کی پرواز بھی آج صبح تک ٹیک آف نہ کرسکیں، کراچی اسلام اباد کے مابین 7 اور کراچی لاہور کی 5 پروازیں بھی تاخیر کا شکار رہیں۔ ادھر لاہور ایئر پورٹ پر آنے اور جانے کی 19 پروازیں تاخیر کا شکار ہیں، جبکہ لاہور سے دبئی اور ابوظہبی کی 3 پروازوں کی روانگی میں 6 گھنٹے سے زائد کی تاخیر ہوئی ہے۔

مزید پڑھیں:  صیہونیوں کا حزب اللہ رہنما سلمان جمعہ کو شہید کرنے کا دعویٰ