ویب ڈیسک: وزیر اعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کی زیرصدارت اجلاس منعقد ہوا جس میں وزیر اعلی کے 99 نکاتی عوامی ایجنڈے پر عملدرآمد کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر وزیراعلی سردار علی امین گنڈاپور نے کہا کہ عوامی ایجنڈے کا مقصد عوامی خدمات اور گورننس بہتر بنانا ہے۔
اس موقع پر وزیراعلیٰ کو متعلقہ حکام کی طرف سے عوامی ایجنڈے پر عملدرآمد کی صورتحال پر بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ وزیر اعلی کے اوپن ڈور پالیسی کے تحت تمام ڈپٹی کمشنرز نے ملاقاتیوں کے لئے اوقات کار کا اعلامیہ جاری کردیاہے۔
بریفنگ میں مزید بتایا گیا ہے کہ عوامی ایجنڈے کے تحت اب تک صوبے میں 429 کھلی کچہریوں کا انعقاد کیا گیا ہے، ان میں خواتین کے لئے 27، اقلیتوں کے لئے 17، کسانوں کے لئے 14، خصوصی افراد کے لئے 18 جبکہ تاجروں کے لئے 11 کھلی کچہریاں منعقد کی گئیں۔ خصوصی صفائی مہم کے تحت تعلیمی اداروں میں 431 مہمات بھی چلائی گئیں۔
بریفنگ دیتے ہوئے وزیراعلیٰ کو بتایا گیا کہ صوبے میں اب تک 843 پبلک ٹائلٹس کی صفائی یقینی بنائی گئی ہے، صوبہ بھر میں 590 نہروں، 1066 سڑکوں، 287 تفریحی مقامات اور 298 بس اسٹیڈز کی صفائی کی گئی ہے، 7267 خالی جہگوں پر پڑے کوڑا کرکٹ کو ٹھکانے لگایا گیا، صفائی مہم کے تحت اب تک 1195 بند نالیوں کو بھی کھولا گیا ہے جبکہ 1509 نالیوں کی صفائی کی گئی ہے۔
اجلاس میں متعلقہ حکام کی جانب سے بتایا گیا کہ 439 سیوریج لائنوں کی صفائی جبکہ 101 سیوریج لائنوں کی مرمت کی گئی، غیر قانونی ڈمپنگ سائٹس کے خلاف کاروائیوں کے دوراں 368 غیر قانونی ساٹٹس کلئیر جبکہ کوڑا کرکٹ ٹھکانے لگانے کے لئے 226 ڈمپنگ سائٹس نوٹیفائی کردی گئی ہیں، عوام کی سہولت کے لئے 4359 کوڑا دان بھی نصب کئے گئے ہیں۔
اس کے علاوہ بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ تفریح مقامات کی بہتری کے لئے اقدامات کے تحت 114 پبلک پارکس میں پینے کا صاف پانی فراہم کیا گیا ہے، 169 پبلک پارکس میں بیھٹنے کے لئے بنچ نصب کئے گئے ہیں، اب تک مختلف اضلاع میں کھمبوں پر نصب 4000 سے زائد اشتہاری مواد اور بینرز ہٹا دیے گئے ہیں، دیواروں پر نصب 4500 اشتہاری مواد ہٹادئے، واٹر ٹینکس کی صفائی مہم کے دوراں اب تک 11697 واٹر ٹینکس کی صفائی کی گئی ہے۔
وزیر اعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کی زیرصدارت اجلاس میں مزید بتایا گیا کہ بس اڈوں میں مسافروں کو سہولیات کی فراہمی کے لئے 108 بس سٹیڈز کا معائنہ کیا گیا، بس اڈوں میں 497 واشرومز اور 100 ویٹنگ رومز کی صفائی کی گئی، صوبے میں 93 بس اڈوں میں سرکاری کرایہ نامے آویزاں کردئے گئے، صوبے میں 95 سیاحتی مقامات میں 300 سے زائد کوڑے دان کی دستیابی یقینی بنائی گئی ہے۔
وزیر اعلی خیبرپختونخوا سردار علی امین گنڈاپور نے کہا کہ صوبائی حکومت کے عوامی ایجنڈے کا مقصد عوامی خدمات اور گورننس بہتر بنانا ہے، اس ایجنڈے پر من و عن عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا، اس سلسلے میں کوتاہی اور سستی برداشت نہیں ہوگی، ان کا کہنا تھا کہ اضلاع کی سطح پر عوامی ایجنڈے پر عملدرآمد کی مانیٹرنگ کو مزید موثر بنایا جائے۔
تمام ڈویژنل کمشنرز اپنے متعلقہ اضلاع میں ہر مہینے کم سے کم ایک کھلی کچہری کا انعقاد یقینی بنائیں، اسی طرح ڈپٹی کمشنرز اپنے ضلع میں ماہانہ کم سے کم دو کھلی کچہریوں کا انعقاد یقینی بنائیں، اسسٹنٹ کمشنرز اپنے تحصیلوں میں ماہانہ ایک کھلی کچہری منعقد کریں۔
انہوں نے ہدایت دیتے ہوئے مزید کہا کہ صوبہ بھر کے پٹوار خانوں کی میپنگ کا عمل 51 دنوں میں مکمل کرکے رپورٹ پیش کی جائے، حلقوں سے باہر قائم پٹوار خانوں کو فوری طور پر متعلقہ حلقوں میں شفٹ کیا جائے، تمام ڈپٹی کمشنرز باقاعدگی سے پٹوار خانوں کے معائنے یقینی بنائیں،
Load/Hide Comments