ویب ڈیسک: ایکسائیز گاڑیوں کی بندر بانٹ کے حوالے سے رپورٹ جاری کر دی گئی ہے جس میں غیرمجاز افسران کے پاس متعدد گاڑیوں کا انکشاف کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا میں ایکسائیز گاڑیوں کی بندر بانٹ کا سلسلہ جاری ہے، 268غیر مجاز افسران کو دی جانے والی گاڑیوں کی دستاویز موصول ہو گئی ہے، جس میں انکشاف کیا گیا ہے کہ اعلی سرکاری عہدوں پر تعینات غیرمجاز افسران کے پاس متعدد گاڑیاں موجود ہیں۔
دستاویز میں بتایا گیا ہے کہ ایکسائز کی 18 گاڑیاں کور ہیڈکوراٹر، فرنٹیرکور اور حساس اداروں کے نام پر بھی الاٹ ہیں، سابق ایڈیشنل سیکرٹری، ،فنانس سیکرٹری، سیکرٹری لوکل گورنمنٹ، کمشنر مالاکنڈ اور سیکرٹری کے پاس گاڑیاں موجود ہیں۔
اس کے علاوہ دستاویز میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ پولیس افسران کے پاس بھی متعدد گاڑیاں موجود ہیں، سب سے زیادہ آئی جی افس افسران کے پاس ہیں، صوبائِی اسمبلی افسران کے پاس چار گاڑیاں موجود ہیں، اور سب سے زیادہ غیر مجاز افسران میں ڈپٹی کمشنرز کو گاڑیاں الاٹ ہوئی ہیں۔
اے جی آفس سے لے کر محکمہ فنانس تک اور پی ایس او ٹو چیف سیکرٹری، انٹرنل اڈیٹر اور سابق پی آر او ایکسائز کے پاس بھی گاڑیاں موجود ہیں۔ غیر مجاز افسران کی فہرست میں دیگر بھی کئی نام شامل ہیں جوکہ اس دستاویز کا حصہ ہیں۔
نیب خیبرپحتونحوا اور الیکشن کمیشن کے افسران بھی ایسائز کی گاڑیاں اپنے پاس رکھے ہوئے ہیں۔
Load/Hide Comments