ویب ڈیسک: منشیات کے عادی افراد کو بحالی سنٹرز منتقل کرنے کا آپریشن جاری ہے، اس دوران کمشنر پشاور کا کہنا ہے کہ آپریشن کے ابتدائی 7 دنوں میں منشیات کے عادی 827افراد بحالی مراکز منتقل کر دیئے گئے، نشے کے عادی افراد میں اعلی تعلیم یافتہ نوجوان بھی شامل ہیں۔
کمشنر پشاور کا کہنا تھا کہ 17 سال سے کم عمر نشے کے عادی 14 بچے بھی بحالی مرکز منتقل کر دیئے گئے ہیں، اپریشن کے دوران نشے کے عادی 11 خواتین بھی بحالی مرکز منتقل کر دی گئی ہیں، ان افراد میں ایچ ائی وی، ایدز اور دیگر بیماریاں تشخیص ہوئی ہیں۔
یاد رہے کہ کمشنر پشاور نے کہاہے کہ آپریشن کے ابتدائی 7 دنوں میں منشیات کے عادی 827افراد بحالی مراکز منتقل کر دیئے گئے، نشے کے عادی افراد میں اعلی تعلیم یافتہ نوجوان بھی شامل ہیں۔
Load/Hide Comments