ویب ڈیسک: اسلحہ وشراب برآمدگی کیس میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کے وارنٹ گرفتاری برقرار ہے۔
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سردار علی امین گنڈاپور کا وارنٹ برقرار رکھا گیا ہے۔ اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ کے جج مبشر حسن نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے خلاف اسلحہ اور شراب برآمدگی کیس کی سماعت کی۔
دوران سماعت جج مبشر حسن نے استفسار کیا کہ علی امین گنڈاپور کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے ہیں، ان کی تعمیل کا کیا بنا؟ بعد ازاں عدالت نے اسلحہ وشراب برآمدگی کیس میں علی امین گنڈاپور کے وارنٹ گرفتاری برقرار رکھے اور پولیس سے تعمیلی رپورٹ طلب کرتے ہوئے سماعت 23 نومبر تک ملتوی کردی۔
Load/Hide Comments