ویب ڈیسک: مزمل اسلم کو صوبائی وزیر کا درجہ دینے کا نوٹیفکیشن واپس لے لیا گیا، تفصیلات کے مطابق صوبائِی حکومت نے مشیر خزانہ مزمل اسلم کو صوبائی وزیر کا درجہ دینے کا نوٹیفکیشن واپس لے لیا۔
ذرائع کے مطابق قانونی مشاورت کے بعد نوٹیفکیشن واپس لینے پر خیبرپختونخوا حکومت مجبور ہوئی، قانونی ماہرین کی جانب سے حکومت کو بتایا گیا تھا کہ مشیر خزانہ کو وزیر خزانہ کا درجہ دینا آئین کی خلاف ورزی ہے۔
مشیر خزانہ کو آرٹیکل 130(9) وزیر کا درجہ دیا گیا تھا، مشیر خزانہ کو وزیر کا درجہ دینے سے کابینہ کی مقررہ تعداد 16 سے 17 ہوگئی تھی، جس پر پیپلزپارٹی کے احمد کنڈی نے آئینی خلاف ورزی کا معاملہ اسمبلی میں اٹھایا۔
اٹھارویں آئینی ترمیم کے تحت خیبرپختونخوا میں صوبائی کابینہ کا حجم بشمول وزیراعلیٰ 16 سے زیادہ نہیں ہو سکتا۔ ایسے میں مشیر کو ویزر کا درجہ دینے کے بعد یہ تعداد 17 ہو گئی تھی اس لئے قانونی مشاورت کے بعد نوٹفکیشن واپس لینا پڑا۔
Load/Hide Comments