نوشہرہ میں فائرنگ واقعات

نوشہرہ میں فائرنگ واقعات ،ایک شخص جاں بحق،خاتون سمیت5زخمی

ویب ڈیسک: نوشہرہ میں مختلف مقامات پر فائرنگ واقعات میں ایک شخص جاں بحق جبکہ خاتون سمیت پانچ افراد زخمی ہو گئے ۔
واقعات کے مطابق نوشہرہ کی تحصیل پبی کمیٹی دفتر کے قریب میاں بیوی پر فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں شوہر جاں بحق جبکہ اہلیہ زخمی ہو گئیں ۔
مقتول کی نعش کو پبی ہسپتال جبکہ اہلیہ کو تشویشناک حالت میں ایل آر ایچ پشاور منتقل کردیا گیا ۔
دریں اثناء نوشہرہ کلاں بہرام خیل میں فائرنگ کے واقعات میں تین افراد زخمی ہو گئے جنہیں قاضی ہسپتال منتقل کیا گیا ۔
دوسری جانب شیخی گاؤں میں بھی فائرنگ کا واقعہ پیش آیا جس میں ایک شخص زخمی ہوگئے ۔
پولیس نے تمام واقعات کے الگ الگ مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے ۔

مزید پڑھیں:  سول نافرمانی کی تلوار لٹکانے سے مذاکرات نہیں ہوتے، عرفان صدیقی