ویب ڈیسک: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے بھارتی کرکٹ بورڈ کے اعتراض پر پاکستان کو چیمپئنز ٹرافی کشمیر لے جانے سے روک دیا ہے ۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے جمعرا ت کو چیمپئنز ٹرافی 2025کی ٹرافی کو پاکستان میں اسکردو ، ہنزہ اور مظفر آباد کے علاقوں میں لے جانے کے شیڈول کا اعلان کیا گیا تھا ۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت کے کرکٹ بورڈ نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل سے اعتراض کیا کہ ٹرافی کو اسکردو، ہنزہ اور مظفرآباد کے شہروں میں نہ لے جایا جائے۔
بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ آئی سی سی نے چیمپئنز ٹرافی 2025کے سلسلے میں پاکستان میں اسکردو، ہنزہ اور مظفر آباد میں ٹرافی کے دورے کو منسوخ کردیا ہے۔
ذرائع کے مطابق انٹر نیشنل کرکٹ کونسل نے شیڈول کا نوٹس لیا ہے اور پی سی بی کو ان شہروں میں ٹرافی کو نہ لے جانے کا کہا ہے،آئی سی سی نے پی سی بی کو بتایا ہے کے ٹور کے دوران ٹرافی جن جن شہروں میں جانی ہے اس کو تبدیل کیا جارہا ہے۔
ادھر پی سی بی ذرائع کا کہنا ہے کہ فی الحال ٹرافی کے ابتدائی ٹور میں کراچی، لاہور اور اسلام آباد کو رکھا جائے گا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے چیمپئنز ٹرافی ایونٹ کی ٹرافی دبئی سے اسلام اباد پہنچائی تھی۔
اس ٹرافی ٹور کا آغاز ہفتے سے ہونا ہے جو 24 نومبر تک جاری رہے گا۔
Load/Hide Comments