غیر قانونی وی پی این بند

وزارت داخلہ کا غیر قانونی وی پی این بند کرنے کیلئے پی ٹی آئی کو خط

ویب ڈیسک: وزارت داخلہ کی جانب سے غیر قانونی وی پی این بند کرنے کے لئے پی ٹی اے کو خط لکھ دیا گیا ۔
وزارت داخلہ کی جانب سے خط میں کہا گیا ہے کہ وی پی این سے دہشت گرد بینک ٹرانزیکشن اور دہشت گردی میں مدد حاصل کرتے ہیں۔
وی پی این استعمال کرکے دہشت گرد اپنی شناخت اور بات چیت چھپاتے ہیں، وی پی این کو فحاشی اور توہین آمیز مواد کے لئے بھی استعمال کیا جاتا ہے۔
وزارت داخلہ نے پی ٹی اے سے کہا ہے کہ غیر قانونی وی پی این کو ان وجوہات کی وجہ سے بند کیا جائے۔

مزید پڑھیں:  فیض یاب ہونے کا دور ختم ،پی ٹی آئی کو معافی مانگنی پڑے گی : شیری رحمن