لوئر دیر میں فائرنگ

لوئر دیر میں فائرنگ،2افراد جاں بحق ،بچی زخمی ہو گئی

ویب ڈیسک: لوئردیر میں دو فریقین کے مابین فائرنگ سے دو افراد جاں بحق جبکہ بچی زخمی ہو گئی ۔
ذرائع کے مطابق واقعہ خال کے علاقہ خدنگو میں پیش آیا جہاں دو فریقین درمیان فائرنگ ہوئی ہے جس کے نتیجے میں دو افراد موقع پر جاں بحق جبکہ ایک بچی زخمی ہو گئی۔
ریسکیو ٹیم نے فوری طور پر موقع پرپہنچ کر جاں بحق افراد کی نعشیں اور زخمی بچی کو خال آر ایچ سی ہسپتال منتقل کردیا ۔
جاں بحق ہونے والوں کی شناخت 22سالہ شاہ زمین ولد محمود خان اور 25سالہ سعید اللہ ولد خاطرجان کے نام ہوئی جبکہ6سالہ ریحانہ ولد الم زخمی ہوئی ہے ۔

مزید پڑھیں:  جنوبی کورین صدر کا ملک سے مارشل لا ختم کرنے کا اعلان