ویب ڈیسک: رواں سال کا آخری سپرمون آج دیکھا جا سکے گا، پاکستان میں سپر مون کا نظارہ کیا جا سکے گا۔
پاکستانی وقت کے مطابق سپر مون رات 2 بج کر 28منٹ پر دیکھا جائے گا۔
ماہر فلکیات ڈاکٹر جاوید اقبال نے اس حوالے سے بتایا ہے۔ کہ سپرمون اس وقت ہوتا ہے جب چاند اپنے بیزوی مدار میں زمین کے قریب ترین ہوتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ سپر مون کے دوران چاند 14فیصد بڑا اور 30فیصد زیادہ روشن نظر آتا ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ سپر مون کے دوران زمین اور چاند کا مجموعی فاصلہ 3 لاکھ 60 ہزار 378 کلومیٹر رہ جاتاہے، مدار میں چاند اور زمین کا عمومی فاصلہ 3 لاکھ 84 ہزار 400 کلومیٹر ہوتا ہے۔
Load/Hide Comments