اسلامی نظریاتی کونسل نے وی پی این کے استعمال کو غیرشرعی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت کو شرعی لحاظ سے اختیا ر ہے کہ وہ برائی اور برائی تک پہنچانے والے تمام اقدامات کا انسداد کرے۔
چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل ڈاکٹرراغب نعیمی کا اس حوالے کہنا تھا کہ متنازعہ، گستاخانہ اورملکی سالمیت کے خلاف استعمال ہونے والی ایپس کو فوری بند کیا جانا چاہئے۔
انہوں نے کہا کہ انٹرنیٹ یا کسی سافٹ وئیر(وی پی این وغیرہ)کا استعمال،جس سے غیر اخلاقی یا غیر قانونی امور تک رسائی مقصود ہوشرعاً ممنوع ہے۔
چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل کے مطابق وی پی این کا استعمال اس نیت سے کہ غیر قانونی مواد یا بلاک شدہ ویب سائٹس تک رسائی حاصل کی جائے، شرعی لحاظ سے ناجائز ہے۔
Load/Hide Comments