موٹر سائیکلیں ٹکرا گئیں

نوشہرہ میں موٹر سائیکلیں ٹکرا گئیں ،2نوجوان جاں بحق ،دو زخمی

ویب ڈیسک: نوشہرہ میں دو موٹر سائیکلیں آپس میں ٹکرا گئیں جس کے نتیجے میں 2نوجوان جاں بحق جبکہ دو شدید زخمی ہو گئے ۔
افسوسناک حادثہ نوشہرہ کے علاقہ شیدو میں پیش آیا جہاں دو نوں موٹر سائیکلیں تیز رفتاری کے باعث آمنے سامنے آکر ٹکرا گئیں ۔
حادثے کے نتیجے میں دو نوجوان موقع پر جاں بحق جبکہ دو زخمی ہو گئے جنہیں فوری طورپر ہسپتال منتقل کیا گیا ۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والے نوجوان کی شناخت وقار اور حاشر شاہد کے نام سے ہوئی ۔
حادثے کا شکار ہونے والے تمام نوجوانوں کا تعلق شیدو سے بتایا جارہا ہے جوکہ سیر و تفریح کے لئے شاہ کلیم ڈیم جارہے تھے ۔

مزید پڑھیں:  آسام میں ہوٹلوں پر گائے کے گوشت کے استعمال پر پابندی