شہری کے اندھے قتل کا ڈراپ سین

پشاور:برطانوی نژاد شہری کے اندھے قتل کا ڈراپ سین،قریبی رشتہ دار ملوث نکلے

ویب ڈیسک: پشاورمیں برطانوی نژاد شہری کے اندھے قتل کا ڈراپ سین ، قریبی رشتہ دار ملوث نکلے ۔
پولیس نے کیس کے حوالے سے بتایا ہے کہ پاکستانی نژاد برطانوی شہری کے قتل میں مقتول کی بیوی، ساس، اور دیگر رشتہ دار ملوث نکلے ہیں ۔
ایس پی فقیر آباد طلال احمد نے 10نومبر کو قتل ہوئے پاکستانی نژاد برطانوی شہری کے کیس سے متعلق اہم انکشافات کرتے ہوئے بتایا کہ مقتول شاہ حسین کو جائیداد کی لالچ میں قتل کیا گیا۔
پولیس حکام کے مطابق مقتول کی بیوی نے پہلے نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرایا تھا لیکن تحقیقات کے دوران یہ بات سامنے آئی کہ وہ خود اس قتل میں شامل تھی۔
پولیس نے مقتول کے قتل میں ملوث تمام ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔

مزید پڑھیں:  پی ٹی آئی والے غزہ کی تصاویر لگا کر پراپیگنڈا کر رہے ہیں، طارق فضل چوہدری