ویب ڈیسک: سپین کے شہر ولافرانکا ڈی ایبرو میں نرسنگ ہوم میں خوفناک آتشزدگی کے نتیجے میں 10افراد ہلاک ہو گئے ۔
حکام کے مطابق آگ 15نومبر کی صبح 5 بجے کے قریب لگی،متاثرین کی موت جلنے کی بجائے دھواں سانس لینے سے ہوئی۔ دو دیگر رہائشیوں کی حالت تشویشناک ہے جو ہسپتال میں داخل ہیں۔
علاقائی رہنما جارج ایزکون نے متاثرین کے اعزاز میں 16 نومبر کو یوم سوگ کا اعلان کیا۔
مقامی میئر وولگا رامیریز گامز نے شبہ ظاہر کیا کہ آگ گدے سے لگی ہو گی کیونکہ دھواں بہت تھا جس نے تیزی سے مکینوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔
نرسنگ ہوم 16 سال سے کام کر رہا تھا۔ یہ ڈیمنشیا اور دماغی صحت کے مسائل میں مبتلا لوگوں کی دیکھ بھال میں مہارت رکھتا ہے کچھ رہائشی نسبتاً کم عمر ہیں، جن میں سے کچھ کی عمر 25 سال ہے۔
ہسپانوی وزیر اعظم پیڈرو سانچیز نے سوشل میڈیا پر تعزیت کا اظہار کیا۔
Load/Hide Comments