مدتِ ملازمت میں توسیع کیخلاف درخواست

آرمی چیف کی مدتِ ملازمت میں توسیع کیخلاف درخواست سماعت کیلئے مقرر

ویب ڈیسک: سپریم کورٹ کے آئینی بینچ میں آرمی چیف کی مدتِ ملازمت میں توسیع کے خلاف درخواست سماعت کیلئے مقرر کرلی گئی ۔
رپورٹ کے مطابق جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 7رکنی آئینی بینچ 20 نومبر کو آرمی چیف کی مدتِ ملازمت میں توسیع کے خلاف درخواست پرسماعت کرے گا۔
سپریم کورٹ میں آرمی چیف کی مدتِ ملازمت میں توسیع کیخلاف درخواست محمود اختر نقوی نے دائر کر رکھی ہے۔
واضح رہے کہ وفاقی کابینہ نے سروسز چیفس کی مدت ملازمت 5 سال کرنے کی منظوری دی تھی۔
وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں آرمی ایکٹ میں ترمیم کا بل پارلیمنٹ میں پیش کرنے کی بھی منظوری دی گئی تھی، جس کے ذریعے تمام سروسز چیفس کی مدت بڑھا کر 5سال کرنے کی منظوری دے دی۔
بعد ازاں قومی اسمبلی اور سینیٹ سے بھی سروسز چیفس کی مدت ملازمت میں اضافے کا بل کثرت رائے سے منظور کرلیا گیا تھا۔

مزید پڑھیں:  آخری ٹی20: پاکستان نے زمبابوے کو 133رنز کا ہدف دیدیا