احتجاج کیلئے حکمت عملی طے

احتجاج کیلئےحکمت عملی طے:ملک کی خاطر سب کو نکلنا ہوگا،بشریٰ بی بی

ویب ڈیسک: پاکستان تحریک انصاف نے وزیراعلیٰ ہاؤس پشاور میں منعقدہ اجلاس کے دوران24نومبر کے احتجاج کے حوالے سے حکمت عملی طے کر لی ۔
وزیراعلیٰ ہاؤس پشاور میں پی ٹی آئی کے اجلاس میں پنجاب اسمبلی کے ارکان اور پارٹی عہدیداروں نے شرکت کی اوراجلاس میں 24 نومبر احتجاج کے لیے حکمت عملی طے کرلی گئی۔
اجلاس میں سابق وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشری بی بی نے بھی شرکت کی اور انہوں نے شرکا کو عمران خان کے پیغام سے آگاہ کیا۔
اجلاس کی صدارت چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کی جبکہ بشری بی بی نے پی ٹی آئی لیڈرشپ کو ہدایات پہنچائیں۔
عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے کارکن و رہنماؤں سے خطاب پردے کے پیچھے سے کیا ۔
اپنے خطاب میں بشریٰ بی بی نے بتایا کہ عمران خان نے پیغام دیا ہے کہ ملک کے لئے نکلنا ہے لہٰذا 24نومبر کو سب نکلیں گے۔
اس حوالے سے مشال یوسفزئی نے کہا ہے کہ بشریٰ بی بی نے کارکن و رہنماوں سے خطاب بانی چیئرمین کی ہدایت پر کیا اورہلیہ ہونے کے ناطے انہوںنے پارٹی سے بانی پی ٹی آئی کی رہائی سے متعلق بھی بات چیت کی۔
مشال یوسفزئی کا کہنا تھا کہ بشریٰ بی بی کی تمام باتیں عمران خان کا موقف ہیں ،بانی کی ہدایت کے مطابق اس بار سخت احتجاج ریکارڈ کیا جائے گا۔
دوسری جانب ذرائع کے مطابق اجلاس میں 24نومبر کو تمام اراکین قومی اور صوبائی اسمبلی کو کم سے کم 5 ہزار افراد اپنے ساتھ لانے کا ٹاسک دے دیا گیا ہے۔
ذرائع بتایا کہ حکمت عملی بنائی گئی ہے کہ پنجاب اور خیبر پختونخوا کے کارکن پشاور موڑ سے اکٹھے ہو کر آگے بڑھیں گے اورکارکنوں کو کپڑے، کھانے پینے کا سامان، موبائل چارجر ساتھ لانے کی ہدایت کردی گئی ہے۔
اجلاس میں 300سے زائد ارکان نے شرکت کی اور وزیر اعلی علی امین گنڈاپور نے خیبرپختونخوا کے ارکان اسمبلی اور پارٹی عہدیداروں کا اجلاس بھی کل کلب کرلیا ہے۔

مزید پڑھیں:  ملک کیخلاف مذموم پراپیگنڈا کی تحقیقات کیلئے ٹاسک فورس قائِم