ویب ڈیسک: ملک بھر کے دیگر علاقوں کے علاوہ پنجاب میں سموگ اور دھند برقرار ہے، دنیا بھر میں آج بھی لاہور دوسرا آلودہ ترین شہر قرار دیدیا گیا ہے، آلودگی کے باعث پنجاب کے دونوں شہر ملتان اور لاہور شدید متاثر ہیں۔
لاہور میں سموگ کی اوسط شرح 766 ریکارڈ کی گئی، صوبائِی دارالحکومت لاہور میں ڈی ایچ اے کے علاقے کا ایئر کوالٹی انڈیکس 1324 تک جا پہنچا، سید مراتب علی روڈ کے علاقے کا اے کیو آئی 1210 جبکہ غازی روڈ انٹرچینج کا ایئر کوالٹی انڈیکس 850 ریکارڈ کیا گیا۔
صوبہ پنجاب میں فضائی آلودگی بڑھتی جا رہی ہے جس کے باعث گرین لاک ڈاؤن کا دائرہ کار بھی وسیع کر دیا گیا ہے، سموگ کے باعث لاہور اور ملتان میں یونیورسٹیز اور کالجز 24 نومبر تک بند رہنے کا اعلامیہ جاری کیا گیا ہے، اس کے علاوہ جامعات اور کالجز میں آن لائن کلاسز کا سلسلہ شروع کیا گیا ہے۔
پنجاب میں سموگ اور دھند برقرار ہے اس وجہ سے لاہوراور ملتان میں قومی سطح کے تعمیراتی کاموں کے علاوہ باقی تمام تعمیراتی کاموں پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے، پنجاب کجے ان دو شہروں میں ہیوی ٹریفک کی انٹری بھی بند کر دی گئی ہے، جبکہ اینٹوں کے بھٹوں کے کام کو بھِی بریک لگا دی گئِی ہے۔
Load/Hide Comments