ویب ڈیسک: سموگ ایمرجنسی کے تحت لاہور اورملتان میں ریسٹورنٹس 8بجے کے بعد بند رہیں گے۔ اس حوالے سے مزید بتایا گیا ہے کہ ان دونوں شہروں میں ریستوران صرف 4 بجے تک کام کریں گے، جبکہ دونوں شہروں میں 4 سے 8 بجے تک ٹیک اوے کی اجازت ہوگی۔ اس کے ساتھ ہی سختی سے تنبیہ کی گئی ہے کہ لاہور اور ملتان میں ریسٹورنٹس 8بجے کے بعد بند رہیں گے۔
سموگ ایمرجنسی کے باعث لاہور اور ملتان میں ڈاکٹرز، نرسز اور پیرامیڈیکل سٹاف کی چھٹیاں بھی منسوخ کردی گئی ہیں، دونوں شہروں میں تمام ہسپتالوں کی او پی ڈیز 8 بجے تک کام کریں گی۔ اس کے ساتھ ہی ریسکیو 1122 کی بھی ڈیوٹی لگا دی گئی ہے کہ ریسکیو سموگ سے متاثرہ مریضوں کی معاونت کرے گا، اور اس سلسلے میں کئے جانے والے تمام فیصلوں کا اطلاق آج سے 24 نومبر تک ہوگا۔
دوسری جانب سموگ اور دھند کے باعث موٹروے کو بھی مختلف مقامات سے بند کردیا گیا جس کے باعث مسافروں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔موٹروے ترجمان کا کہنا ہے کہ موٹروے کو مسافروں کی حفاظت کیلئے بند کیا گیا ہے۔ سموگ اور دھند کی وجہ سے حد نگاہ نہ ہونے کے برابر ہے.
موٹروے ترجمان کے مطابق حادثات سے محفوظ رہنے کیلئے اقدام کیا گیا ہے، شہری غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور دوران سفر فوگ لائٹس کا استعمال یقینی بنائیں۔ یاد رہے کہ سموگ ایمرجنسی کے تحت لاہور اورملتان میں ریسٹورنٹس 8بجے کے بعد بند رہیں گے۔
Load/Hide Comments