ویب ڈیسک: اسلام آباد میں 24 نومبر کو ہونے والے احتجاج تیاریوں کیلئے علی امین گنڈاپور نے پارٹی عہدیداروں کا اجلاس طلب کر لیا۔
بانی پی ٹی آئی عمران خان کی جانب سے 24 نومبر کے احتجاج کی کال دینے کے بعد سے تیاریوں کا سلسلہ شروع کیا گیا ہے، اس سلسلے میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے پارٹی عہدیداروں کا اجلاس طلب کر لیا۔ اجلاس میں پی ٹی آئی ارکان اسمبلی، پارٹی عہدیداروں کو شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی ارکان اسمبلی اور پارٹی عہدیداروں کا اجلاس آج 16 نومبر کو وزیراعلیٰ ہاؤس میں منعقد کیا جائَے گا، اجلاس میں 24 نومبر کے احتجاج کے حوالے سے بات چیت کی جائے گی۔ یاد رہے کہ اسلام آباد میں 24 نومبر کو ہونے والے احتجاج تیاریوں کیلئے علی امین گنڈاپور نے پارٹی عہدیداروں کا اجلاس طلب کر لیا۔
Load/Hide Comments