24نومبر کو پوری تیاری کیساتھ نکلنا

عمران خان کا پیغام ہے 24نومبر کو پوری تیاری کیساتھ نکلنا ہے، بشریٰ بی بی

ویب ڈیسک: سابق خاتون اول اور بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے پشاورمیں پاکستان تحریک انصاف کے اجلاس میں اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ میرا سیاست میں آنے کا کوئی ارادہ نہیں ، آج یہاں صرف بانی چیئرمین کا پیغام دینے آئی ہوں، ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کا پیغام ہے 24نومبر کو پوری تیاری کیساتھ نکلنا ہے۔
انہوں نے کہا کہ میں آج صرف عمران خان کا پیغام پہنچانے آئی ہوں، سیاست میں آنے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتی۔ ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کا سیاسی پیغام ورکرز تک پہنچانا مشکل ہے، اس لئے کسی اور کی بجائے میں پیغام پہنچانے آئی ہوں، عمران خان کا پیغام ہے کہ 24نومبر کو پوری تیاری کیساتھ نکلنا ہے۔
سابق خاتون اول کا کہنا تھا کہ خدشہ ہے 24 نومبر سے پہلے مجھے گرفتار کیا جائے گا، میں نے پارٹی کی قیادت نہیں کرنی، نہ ہی میرا ایسا کوئی ارادہ ہے، پارٹی لیڈر عمران خان ہیں، میں تو یہاں صرف ان کا پیغام پہنچانے آئی ہوں۔ یاد رہے کہ اس سے قبل کہا جا رہا تھا کہ بشری بی بی نے سیاست میں‌انٹری دیدی ہے، تاہم اس بات کی تردید کر دی گئی.
مشال یوسفزئی نے کہا کہ بشریٰ بی بی نے کوئی سیاسی انٹری نہیں دی، سابق خاتون اول کی سیاسی سرگرمیوں سے متعلق خبریں من گھڑت ہیں۔ مشال یوسفزئی کا کہنا تھا کہ بار بار کہہ چکے ہیں بشریٰ بی بی غیرسیاسی خاتون ہیں، بانی پی ٹی آئی کی رہائی کیلئے کوششیں کرنا اہلیہ کا فرض ہے۔

مزید پڑھیں:  9مئی واقعات پر پی ٹی آئی والے معذرت کیوں نہیں کرتے، رانا ثناء اللہ