ویب ڈیسک: ملک میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں مستحکم رکتھے ہوئے ان میں کسی قسم کا ردوبدل نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بغیر کسی رد وبدل کے مستحکم رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزارت خزانہ کی جانب سے اس حوالے سے اعلامیہ جاری کر دیا گیا ہے۔
وزارت خزانہ کے اعلامیہ میں بتایا گیا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں مستحکم رہیں گی، اور اس دوران 15 نومبر سے یکم دسمبر تک بغیر کسی ردوبدل کے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کو برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
پٹرول کی قیمت 248 روپے 38 پیسے اور ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت 255 روپے 14 پیسے فی لٹر پر مستحکم رکھنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ یاد رہے یکم نومبر کو حکومت نے پٹرول قیمت میں ایک روپے 35 پیسے، ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 85 پیسے اضافہ کیا تھا۔
Load/Hide Comments