پی ٹی آئی ورکر صرف عمران

پی ٹی آئی ورکر صرف عمران خان کی کال پر نکلے گا، شیر افضل مروت

ویب ڈیسک: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی ورکر صرف عمران خان کی کال پر نکلے گا، ان کی اہلیہ یا بہنوں کی کال پر نہیں نکلے گا۔ بانی پی ٹی آئی اس نظریے پر قائم ہیں کہ موروثیت سیاست کیلئے زہر ہے۔
ممبر قومی اسمبلی کا کہنا تھا کہ میری خواہش ہے کہ احتجاج میں کردار ادا کر سکوں لیکن پشاور والی میٹنگ میں نہیں بلایا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ معلوم ہوا ہے کہ میٹنگ میں میرے متعلق بھی بات چیت ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دو دن میں احتجاج کا لائحہ عمل طے نہ ہوا تو شاید ہم بھرپور دھرنا نہ دے پائیں گے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ خیبرپختونخوا سے لوگ تو آ جائیں گے لیکن سوال یہ ہے کہ ہم ڈی چوک پر قدم کیسے جمائیں گے۔
شیر افضل مروت نے کہا کہ اسلام آبا پہنچنے کے بعد کیسے ڈی چوک پر مظاہرہ کرنا ہے اس حوالے سے عوام کو کوئی موٹیویشنل پیغام نہیں دیا گیا۔ یاد رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی ورکر صرف عمران خان کی کال پر نکلے گا، ان کی اہلیہ یا بہنوں کی کال پر نہیں نکلے گا۔

مزید پڑھیں:  9مئی واقعات پر پی ٹی آئی والے معذرت کیوں نہیں کرتے، رانا ثناء اللہ