ویب ڈیسک: مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ خطے میں پائِیدارامن اور اقتصادی ترقی کیلئے امریکہ کا کردار ناگزیرہے، اس لئے امریکہ کو اس سلسلے میں مؤثر کردار ادا کرنا ہو گا۔
صوبائی مشیر اطلاعات سے امریکی قونصل جنرل پشاور شانٹے مور نے ملاقات کی، اس دوران باہمی دلچسپی کے امور اور خطے کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر دونوں رہنماؤں نے صوبے میں معاشی و اقتصادی ترقی، صحت و تعلیم کی بہتری سمیت دوطرفہ تعلقات کے فروغ کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔
امریکی قونصل جنرل سے ہونیوالی ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر ڈاکٹر سیف کا کہنا تھا کہ صوبہ میں امن کے قیام کے لیے خیبرپختونخوا کےعوام نے بے شمار قربانیاں دی ہیں، پائیدار امن کے بغیر اقتصادی ترقی ممکن نہیں، اس لئے خطے میں پائِیدارامن اور اقتصادی ترقی کیلئے امریکہ کا موثر کردار ناگزیرہے۔
اس موقع پر پشاور میں امریکی قونصل جنرل شانٹے مور نے کہا کہ مضبوط اورخوشحال پاکستان نہ صرف امریکا بلکہ پورے خطے کے مفاد میں ہے، خیبرپختونخوا کے پائیدار ترقیاتی اہداف کے حصول میں امریکہ معاونت جاری رکھے گا۔ یاد رہے کہ صوبائی مشیر اطلاعات و نشریات بیرسٹر ڈاکٹر سیف سے امریکی قونصل جنرل نے ملاقات کی.
Load/Hide Comments