احتجاج سے قبل تحریک انصاف رہنماوں

احتجاج سے قبل تحریک انصاف رہنماوں وکارکنان کی پکڑدھکڑ، ویڈیو وائرل

ویب ڈیسک: 24 نومبرکو اسلام آباد میں ہونے والے احتجاج سے قبل تحریک انصاف رہنماوں وکارکنان کی پکڑدھکڑ کا سلسلہ شروع کر دیا گیا ہے، اس دوران شعیب شاہین سمیت متعدد رہنماوں کے گھروں پر چھاپے مارے جا رہے ہیں، جس کی سی سی ٹی وی فوٹیجز منظر عام پر آ گئیں۔
24 نومبر کو اسلام آباد میں احتجاج کی کال کے پیش نظر پولیس نے تحریک انصاف رہنماوں وکارکنان کی پکڑدھکڑ شروع کر دی، راولپنڈی اور اسلام آباد میں تحریک انصاف کے متعدد رہنماؤں اور کارکنوں کے گھروں پر رات گئے چھاپے مارے گئے، اس دوران درجنوں کارکنان کو حراست میں لینے کی اطلاعات ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس نے سیکرٹری جنرل این اے 48 راجہ عضنفر کو گرفتار کر لیا جبکہ مرکزی رہنما شعیب شاہین کے گھر پر بھی چھاپا مارا۔ اس کے ساتھ ساتھ دیگر کی گرفتاری کیلئے بھی چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ یاد رہے کہ 24 نومبرکو ہونے والے احتجاج سے قبل تحریک انصاف رہنماوں وکارکنان کی پکڑدھکڑ کا سلسلہ شروع کر دیا گیا ہے،

مزید پڑھیں:  نامعلوم افراد کی فائرنگ سے علی امین گنڈاپور کا رشتہ دار جاں بحق