ویب ڈیسک: بجلی کے بلوں اور مہنگائی کے ستائے عوام کیلئے خوشخبری، سولر پینل اور بیٹری کی قیمت میں ریکارڈ 20فیصد کمی کر دی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق سولر پینلز کے بعد اب سولر بیٹری کی قیمت میں 20 فیصد کر دی گئی ہے، اس حوالے سے ڈیلرز کا کہنا ہے کہ ساڑھے 4 لاکھ روپے والی لیتھیم سولر بیٹری کے دام 3 لاکھ 80 ہزار روپے کر دی گئی ہے جبکہ 70 ہزار روپے والی ٹیوبلر بیٹری اب 55 ہزار میں فروخت ہونے لگی ہے۔
سولر سسٹم و بیٹریوں کے ڈیلرز کا کہنا ہے کہ سولر پینلز ریٹس کم سطح سے بڑھانے کی کوشش ناکام ہو گئی ہے، بڑے امپورٹرز کی جانب سے 33 روپے واٹ تک بڑھائی گئی قیمتیں اب کم ہونے لگی ہیں جبکہ پنجاب میں سموگ اور سرد موسم کے سبب پینلز کی فروخت سست روی کا شکار ہوتی جا رہی ہے۔
ڈیلرز نے مزید بتایا کہ پنجاب میں سموگ کی وجہ سے کاروبار ڈاون جا رہا ہے، اس لئے چند برانڈز کی جانب سے سولر پینل اور بیٹری کی قیمت میں ریکارڈ 20فیصد کمی کی گئی ہے۔ یاد رہے کہ بڑھتی گرمی اور مہنگے بجلی بلوں سمیت لوڈشیڈنگ کے باعث پاکستان بھر کے شہری اپنے گھروں میں سولر پینل لگا رہے ہیں۔
Load/Hide Comments