قلات میں دہشتگردوں کا ایف سی

قلات میں دہشتگردوں کا ایف سی چیک پوسٹ پر حملہ، 7اہلکارشہید

ویب ڈیسک: بلوچستان کے علاقے قلات میں دہشتگردوں کا ایف سی چیک پوسٹ پر حملہ، اس واقعہ کے دوران 7 اہلکار شہید ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق صوبہ بلوچستان کے علاقے قلات میں سکیورٹی فورسز کے چیک پوسٹ پر دہشت گردوں نے حملہ کردیا، اس واقعہ کے فوری بعد فورسز کی بھاری نفری جائے وقوع پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیر لیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ضلع قلات کے شاہ مردان چیک پوسٹ پر نامعلوم مسلح افراد کے حملے میں 7 سکیورٹی اہل کار شہید اور 15 زخمی ہوئے ہیں۔ شہدا کی نعشوں اور زخمیوں کو کوئٹہ منتقل کیا گیا۔
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے بھی ایف سی چیک پوسٹ پر حملے میں اہل کاروں کی شہادت کی مذمت کرتے ہوئے واقعے پر افسوس کا اظہار کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ امن کی خاطر فورسز نے لازوال قربانیاں دیں، ان کی قربانیاں قطعی رائیگاں نہیں جائیں گی۔ یاد رہے کہ بلوچستان کے ضلع قلات میں دہشتگردوں کا ایف سی چیک پوسٹ پر حملہ کے دوران 7 سیکورٹی اہلکار شہید ہو گئے .
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے بھی چیک پوسٹ پر حملے کی شدید مذمت کی، ان کا کہنا تھا کہ واقعہ میں شہید اہل کاروں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں، انہوں نے شہدا کے خاندانوں سے دلی اظہار تعزیت کرتے ہوئے زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لیے دعا کی۔

مزید پڑھیں:  صدر مملکت نے مدارس بل اعتراض لگاکر واپس بھجوادیا