16پی ٹی آئی کارکنان بے گناہ

جے آئی ٹی رپورٹ: 9مئی مقدمات میں 16پی ٹی آئی کارکنان بے گناہ قرار

ویب ڈیسک: جے آئی ٹی رپورٹ میں 9 مئی مقدمات میں 16پی ٹی آئی کارکنان بے گناہ قرار دے دیئے گئے۔
تفصیلات کے مطابق لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت میں 9 مئی واقعات جناح ہاؤس حملہ اور جلاؤ گھیراؤ کیس کی سماعت ہوئی، اے ٹی سی جج منظر علی گل نے کیس کی سماعت کی۔ اس دوران پی ٹی آئی کے 39 کارکنان عبوری ضمانت کی میعاد ختم ہونے پر عدالت میں پیش ہوئے۔
دوران سماعت ملزمان کیخلاف جے آئی ٹی نے تفتیشی رپورٹ پیش کی، رپورٹ میں جے آئی ٹی کی ٹیم نے 9مئی مقدمات میں 16پی ٹی آئی کارکنان کو بے گناہ قرار دے دیا۔ ان بے گناہ قرار دیئے جانے والوں میں محمد رفیق، محمد آصف، محمد زوہیب، محمد حمزہ، شاہد حسین کے نام شامل ہیں۔
جے آئی ٹی کی رپورٹ میں شہروز خان، شاہد علی، شاہد بشیر، شاہ خالد، محمد توقیر، فرحان علی،معظم علی، محمد خالد، غلام مرتضی، محمد آصف علی اور فیصل افتخار کو بھی جے آئی ٹی نے بے گناہ قرار دیدیا گیا۔
جے آئی ٹی رپورٹ کی روشنی میں وکلاء صفائی نے بے گناہ ہونے پر ملزمان کی عبوری ضمانت واپس لینے کی استدعا کی جو عدالت نے منظور کرلی، جبکہ دیگر ملزمان کو شامل تفتیش ہونے کیلئے عبوری ضمانت میں 29 نومبر تک توسیع کر دی۔

مزید پڑھیں:  مدارس کی آزادی پر کمپرومائز نہیں کیا جاسکتا، فضل الرحمان