ویب ڈیسک: 24 نومبر کو ہونے والے احتجاج کے حوالے سے پشاور میں منعقدہ اجہلاس میں بشریٰ بی بی نے بانی کا پیغام سناتے ہوئے کہا کہ لوگ ساتھ نہ لانےوالے پارٹی سے باہر کئے جائینگے، گرفتار ہونے والے بھی پارٹی سے باہر سمجھے جائیں گے۔
پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی پارٹی مشاورت میں شامل ہونے کی تصدیق ہوگئی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بشریٰ بی بی نے بانی پی ٹی آئی کی ہدایات پارٹی تک ان کا پیغام پہنچائیں گی، اجلاس کو بشریٰ بی بی بتائیں گی کہ احتجاج کے حوالے سے بانی پی ٹی آئی کی کیا ہدایات ہیں۔
ذرائع کے مطابق پشاور میں ہونے والے اجلاس میں بشریٰ بی بی نے پارٹی رہنماؤں اور عہدیداروں کو احتجاج سے متعلق اہم احکامات جاری کئے۔ پارٹی ذرائع نے بتایا کہ 24 نومبر کو احتجاج میں ہر حلقے سے ایم این اے کو 10ہزار اور ہر ایم پی اے کو 5ہزار افراد ساتھ لانے کی ہدایت کی گئی۔
ذرائع نے بتایا کہ بشریٰ بی بی نے عمران خان کا پیغام سناتے ہوئے کہا کہ لوگ ساتھ نہ لانےوالے پارٹی سے باہر کئے جائینگے، اور جو پارٹی رہنما، ایم این اے یا ایم پی اے احتجاج سے پہلے گرفتار ہوا وہ بھی پارٹی سے باہر سمجھا جائے گا۔
یاد رہے کہ بشریٰ بی بی نے پردے کے پیچھے سے اجلاس کے شرکا سے 10منٹ خطاب کیا۔
Load/Hide Comments