شرجیل میمن سے ایکسائز کا قلمدان

شرجیل میمن سے ایکسائز کا قلمدان واپس، مکیش چاؤلہ کے سپرد

ویب ڈیسک: سندھ کابینہ میں ردوبدل کر دیا گیا، شرجیل میمن سے ایکسائز کا قلمدان واپس کر کے مکیش چاؤلہ کے سپرد کر دیا گیا۔ اس کے علاوہ نجمی عالم سے فشریز، لائیو سٹاک اور محمد علی ملکانی سے بورڈ اینڈ یونیورسٹی کا قلمدان واپس لے لیا گیا۔
دوسری طرف سندھ کابینہ میں مکیش کمار اور بابل خان بھیوکی دوبارہ انٹری ہوئی ہے، جبکہ وزیراعلی سندھ کے تین ایڈوائز اور 10 معاونین خصوصی کو بھی قلمدان سونپ دیئے گئے۔
سندھ کابینہ میں تبدیلیاں کرتے ہوئے مکیش چاؤلہ کو وزیر ایکسائز تعینات کر دیا گیا، سینئر وزیر شرجیل میمن سے ایکسائز کا قلمدان واپس لے لیا گیا جبکہ محمد علی ملکانی سے بورڈ اینڈ یونیورسٹی کا قلمندان لے کر ان کو لائیو سٹاک اینڈ فشریز کا وزیر بنا دیا گیا۔
سندھ کابینہ میں دوست علی راہموں کو وزرات سے ہٹا کر مشیر بنا دیا گیا جبکہ بابل خان بھیو محکمہ جنگلات کے مشیر تعینات کر دیئے گئے، اسی طرح نجمی عالم سے فشریز اور لائیو سٹاک کا قلمدان واپس لےلیا گیا وہ اب مشیر کچی آبادی ہوں گے۔

مزید پڑھیں:  شہریوں پر فائرنگ اور لاشیں چوری کرنے کے شواہد موجود ہیں، شیخ وقاص